Social Icons

Saturday 24 August 2013

Faisalabad k Nujawan ki Pukar Pakistan ki Pukar



میرے شہر کے لوگو !! بغاوت کیوں نہیں کرتے ؟؟

فیصل آباد کی سرزمین نے ایسے ایسے با کمال انسان پیدا کیے جنہوں نے اپنی لازوال قابلیت سے پوری دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا_ خدارا میرا شمار ان بے شعور لوگوں میں نہ کیا جائے جو انہی لوگوں کو بار بار اقتدار میں لاتے ہیں جن کی بدمعاشیوں کا ذکر بھی سربازار کرتے پھرتے ہیں_
اس شہر سے تعلق رکھنے والوں نے ہر میدان چاہے وہ مذہب ہو یا فلاح، کھیل ہو یا آرٹ، موسیقی ہو یا اداکاری، سیاست ہو یا خدمت گویا کہ دنیا کے کونے کونے میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے_ 
کون واقف نہیں ہے جناب “صوفی برکت علی“ کی حب الوطنی سے؟ کون نہیں جانتا کہ موسیقی میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے “نصرت فتح علی خان“ کون تھے؟ میں کیوں فخر نہ کروں “فرخ حبیب جیسے سچے پاکستانی پر کہ جس نے پاکستان کے لیے اپنے کیریئر تک کی قربانی دے دی؟ کرکٹ میں کس طرح “سعید اجمل“ نے اپنی اسپن بولنگ کا جادو جگایا؟ کیا ورلڈ سنوکر چیمئن “محمد آصف“ نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند نہیں کیا ؟
اب اگر میرے شہرکے کچھ مفاد پرست اور بے شعور لوگوں کا انتخاب “رانا ثناءاللہ“ جیسا غنڈہ ، “طاہرجمیل“ جیسا محلےکا چور، قبضہ مافیا بدتمیز“عابد شیرعلی“ ، گیس و ٹیکس چور “عاصم نذیر“، جعلی ڈگری ہولڈر “خواجہ اسلام“ ، “جگا“ ٹیکس خور بدمعاش “شعیب ادریس“ اور سرعام ننگی گالیاں نکالنے والا “میاں منان“ ہے
تو اسی شہر کے ان تمام عظیم شہریوں کو کیسے بھولایا جا سکتا ہے جنہوں نے حکومتی دبائو اور جھوٹے مقدموں کو برداشت کر کے شوکت خانم ہسپتال ، پکار فائؤنڈیشن سے لےکرعافیہ صدیقی دستخطی مہم، عدلیہ تحریک ، ہوم موومنٹ اور ہر طرح کی سیاسی سرگرمیوں تک عمران خان کا ممکن ساتھ دیا ہے_
آخر میں، میں فیصل آباد کے کالجز اور یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے تمام اپنے جیسے نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر ہم نے اگلی لکھی نسل کے مستقبل کو کھڑریانوالہ کی ملز میں مذدوریاں کرنے اور نوکری نہ ملنی پر دلبرداشتہ ہو کر منشیات فروشی اور ڈکیتی جیسے جرائم کی طرف مائل ہونے سے بچانا ہے تو اسی طرح عمران خان کا پیغام لوگوں تک پہنچاتے رہنا ہوگا_ انشاءاللہ منزل دور نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( حنین خالد )

Facebook Comment